جاپانی حکومت کی جانب سے جوہری آلودہ پانی کے سمندر میں اخراج کے حوالے سے جاپانی عوام کا احتجاج

2023/07/06 10:54:12
شیئر:

 5 جولائی کو جاپانی حکومت نے واضح طور پر کہا کہ وہ موجودہ موسم گرما میں فوکوشیما ڈائیچی نیوکلیئر پاور پلانٹ سے جوہری آلودہ پانی کو سمندر میں خارج کرنے کے منصوبے کو تبدیل نہیں کرے گی۔ اس بیان نے بہت سے جاپانی لوگوں میں تشویش اور مخالفت کو جنم دیا ہے۔
 5 تاریخ کی شام کو، درجنوں جاپانی شہریوں نے ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی کے ہیڈ کوارٹر کی عمارت کے سامنے  جوہری آلودہ پانی کو سمندر میں خارج کرنے کے خلاف ایک ریلی نکالی۔ ریلی میں موجود لوگوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جاپانی حکومت عوام کی مخالفت کے باوجود جوہری آلودہ پانی کو سمندر میں خارج کرنے پر اصرار کر رہی ہے، جس سے مستقبل میں ماحول کو شدید آلودگی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اگر ایسا  کیا گیا تو مستقبل میں عوام کے لئے خوراک بھی ایک مسئلہ بن جائے گا۔