جنیوا میں چین اور ڈبلیو آئی پی او کے درمیان تعاون کی 50 ویں سالگرہ کی تقریب

2023/07/07 14:42:09
شیئر:

چین اور ورلڈ انٹلیکچول پراپرٹی آرگنائزیشن کے درمیان تعاون کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر 6 جولائی کی شام جنیوا، سوئٹزرلینڈ میں یاد گار سرگرمیوں کا ایک سلسلہ منعقد ہوا۔
 چین کے اسٹیٹ انٹلیکچول پراپرٹی آفس کے ڈائریکٹر جنرل شین چانگ یو نے کہا کہ 1973 میں چینی حکومت نے ورلڈ انٹلیکچول پراپرٹی آرگنائزیشن کے متعلقہ اجلاسوں میں شرکت کے لیے پہلی بار ایک وفد جنیوا بھیجا ، جس سے دونوں فریقوں کے درمیان تعاون کی راہ ہموار ہوئی۔ گزشتہ 50 سالوں میں، چین اور ورلڈ انٹلیکچول پراپرٹی آرگنائزیشن کے درمیان تعاون گہرا ہوا ہے اور ٹھوس نتائج حاصل کیے گئے  ہیں. اگلے مرحلے میں چین ورلڈ انٹلیکچول پراپرٹی آرگنائزیشن کے کثیر الجہتی معاملات میں مزید حصہ لے گا اور مشترکہ طور پر زیادہ منصفانہ اور معقول سمت میں عالمی انٹلیکچول پراپرٹی گورننس سسٹم کی ترقی کو فروغ دے گا۔
اس تقریب کے دوران ایک تاریخی تصویری نمائش،چینی روایتی ثقافتی نمائش، متعلقہ ویڈیوز اور اختراعی ترقی  کی نمائش کا انعقاد کیا گیا، جس میں اختراعی ترقی اور دانشورانہ املاک کے تحفظ میں چین کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی گئی ۔