عراق چین کے ساتھ بنیادی تنصیبات کی تعمیر کے شعبے میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کا منتظر

2023/07/07 10:20:03
شیئر:

رواں سال مئی کے آخر میں، عراق نے ایشیا اور یورپ کو ملانے والی "ترقی کی سڑک" بنانے کے منصوبے کا اعلان کیا۔ اس منصوبے کا مقصد مقامی نقل و حمل کی بنیادی تنصیبات کو بہتر بنانا، کارگو کی نقل و حمل اور عملے کے تبادلے کو فروغ دینا اور علاقائی تبادلے اور تعاون کو بڑھانا  ہے۔ "ترقی کی سڑک" منصوبے کے اعلان کے بعد سے، عراق میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے  "بیلٹ اینڈ روڈ" کے فریم ورک کے تحت بنیادی تنصیبات کے شعبے میں چین کے ساتھ تعاون کو گہرا کرنے کی اپنی توقعات کا اظہار کیا ہے۔

عراق کے "ترقی کی سڑک"  منصوبے پر 17 بلین امریکی ڈالر لاگت آنے کی توقع ہے، جس کا مقصد پورے عراق میں نقل و حمل کا نظام بنانا اور جنوبی عراق میں "سمارٹ صنعتی شہر" بنانا ہے۔ عراقی ریلوے کمپنی کے جنرل منیجر یونس کربی کا خیال ہے کہ چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو  کو دنیا میں وسیع پیمانے پر پذیرائی ملی ہے۔ چین کے پاس بنیادی تنصیبات کی تعمیر میں مضبوط صلاحیتیں اور بھرپور تجربہ ہے، اور چین "ترقی کی سڑک" منصوبے پر عمل درآمد میں عراق کے لیے ایک مثالی شراکت دار ہے۔

عراقی وزیر اعظم کے مشیر برائے ٹرانسپورٹ ناصر الاسدی نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں وسیع اثر و رسوخ اور مضبوط فیصلہ سازی کی طاقت کے ساتھ چین عالمی معیشت کا ایک اہم حصہ ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ اس منصوبے میں چین کے ساتھ تعاون ضروری ہے۔