اقوام متحدہ کی روس یوکرین تنازع میں کلسٹر گولہ باری کے استعمال کی مخالفت

2023/07/08 16:13:30
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 7 جولائی کو اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے نائب ترجمان فرحان الحق نے کہا کہ اقوام متحدہ روس اور یوکرین کے درمیان تنازع میں کلسٹر گولہ باری کے استعمال کی مخالفت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل  کلسٹر ہتھیاروں کے اس کنونشن کی حمایت کرتے ہیں جسے 15 سال قبل منظور کیا گیا تھا۔ انہیں امید ہے کہ  تمام ممالک اس کنونشن کی شرائط کی پابندی کریں گے اور  اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل  نہیں چاہتے کہ روس یوکرین تنازع میں کلسٹر گولہ بارود کا  استعمال ہو ۔

 اطلاعات کے مطابق  امریکہ کی جانب سے  یوکرین کو کلسٹر گولہ بارود کی فراہمی کی منظوری  کے حوالے سے  نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز سٹولٹن برگ نے کہا تھا کہ کلسٹر گولہ باری کے کنونشن پر نیٹو کا کوئی متفقہ موقف نہیں ہے۔  نیٹو کے   ارکان مذکورہ کنوینشن اور یوکرین کو کلسٹر گولہ بارود کی فراہمی پر  مختلف موقف  رکھتے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ   نیٹو ارکان نے یوکرین کو فوجی  امداد  کی  فراہمی پر اتفاق کیا ہے  تاہم  ہتھیاروں اور گولہ بارود کی مخصوص اقسام کا تعین ہر رکن ریاست کو کرنا چاہیے۔
2008 میں دستخط کیے گئے "کلسٹر گولہ بارود کے کنونشن" میں واضح طور پر کلسٹر گولہ بارود کے استعمال، اسے ذخیرہ کرنے، اس کی  پیداوار اور منتقلی کی ممانعت ہے۔ اب تک  120 سے زائد ممالک اس کنونشن پر دستخط کر چکے ہیں تاہم امریکہ سمیت نیٹو کے 8 رکن ممالک نے ابھی تک اس پر  دستخط نہیں کیے ۔