چین ہونڈوراس آزاد تجارتی معاہدے پر مذاکرات کا پہلا دور

2023/07/08 17:14:15
شیئر:

7 جولائی کو چین-ہنڈوراس آزاد تجارتی معاہدے پر مذاکرات کا پہلا دور  ہونڈوراس کے دارالحکومت ٹیگوسیگالپا میں منعقد ہوا۔ فریقین نے مذاکرات کے مجموعی مقاصد، ذمہ داریوں اور اگلے اقدامات پر تفصیلی مشاورت کی اور وسیع تر اتفاق رائے حاصل کیا۔ 
ہونڈوراس نے کہا کہ وہ چین کے ساتھ اپنی پالیسیوں کو ہم آہنگ بناتے ہوئے چین کو مزید مصنوعات کی برآمد ات  کے فروغ  اور ہونڈوراس  کی برآمدی مصنوعات کی اضافی قدر اور کلیدی صنعتوں کی پیداواری صلاحیت میں اضافے کا خواہاں ہے۔ ہونڈوراس اپنے اسٹرٹیجک ترجیحی منصوبوں میں شمولیت کے لئے چینی کاروباری اداروں کا خیرمقدم کرتاہے۔
یاد رہے کہ رواں سال کی 26 مارچ  کو چین اور ہونڈوراس  کے درمیان  سفارتی تعلقات قائم  ہوئے  تھے  اور 4 جولائی کو دونوں ممالک نے آزاد تجارتی معاہدے پر مذاکرات شروع کرنے کا اعلان کیا تھا ۔