یوکرین کی وزارت دفاع نے کریمین پل پر حملے کا اعتراف کر لیا

2023/07/09 16:22:55
شیئر:

یوکرین کے نائب وزیر دفاع ماریل نے 8  جولائی  کو سوشل میڈیا پر   کریمین پل پر حملے کا اعتراف کیا ہے ۔ انہوں نے لکھا کہ '273 دن قبل ہم نے کریمیا کے پل پر اپنا پہلا حملہ کیا تھا  جس سے روسی لاجسٹکس متاثر ہوئیں۔ گزشتہ سال 8 اکتوبر کو کریمین پل پر ایک ٹرک دھماکے کے نتیجے میں سڑک کے متوازی ریلوے پل پر ایک مال بردار ٹرین  کے  سات ٹینک تباہ ہو گئے تھے جن میں تیل تھا ۔اس دھماکے سے پل کا ایک حصہ تباہ  ہوگیا تھا۔