جاپان کی جانب سے جوہری آلودہ پانی کے سمندر میں اخراج کے منصوبے پربین الاقوامی سطح پر عوامی تشویش میں اضافہ ۔عالمی سروے

2023/07/09 16:50:10
شیئر:

جاپان کی جانب سے  جوہری آلودہ پانی کے سمندر میں اخراج کے منصوبے  کی بین الاقوامی برادری کی جانب سے بڑے پیمانے پر مخالفت اور شدید مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔ سی جی ٹی این کی جانب سے تین ماہ میں کرائے گئے دو عالمی سرویز کے مطابق  94.85 فیصد جواب دہندگان نے جاپان کی جانب سے بین الاقوامی برادری کے خدشات اور مخالفت کو نظر انداز کرنے کی شدید مذمت کی اور اسے انتہائی غیر ذمہ دارانہ قرار دیا۔ اسی نقطہ نظر کے حامل جواب دہندگان میں  گزشتہ تین ماہ کے دوران  3.64 فیصد پوائنٹس کا اضافہ بھی ہوا ہے ۔ جاپان کی جانب جوہری آلودہ پانی کے سمندر میں اخراج کے منصوبے  کے بارے میں دنیا بھر میں خوف و ہراس پھیل رہا ہے۔


سروے کے مطابق، 91.4 فیصد عالمی جواب دہندگان فکرمند ہیں کہ جاپان کے منصوبےسے سمندری ماحول اور انسانی صحت کو شدید نقصان پہنچے گا اور اس فکر میں  تین ماہ میں 0.62 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔90.58 فیصد جواب دہندگان نے جاپانی حکومت اور ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی کے نام نہاد "بے ضرر جوہری آلودہ پانی" پر شدید شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے اور اس تعداد میں بھی  گزشتہ تین ماہ کے دوران  0.3 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔ بعض  افراد نے  انٹرنیٹ پر اپنے پیغام میں کہا کہ  "جاپان کا یہ  اقدام ایک جرم ہے"۔