سوڈان کے دارالحکومت میں شدید لڑائی سے درجنوں افراد ہلاک

2023/07/09 16:31:30
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 8 جولائی  کو سوڈانی مسلح افواج اور ریپڈ سپورٹ فورس کے درمیان دارالحکومت خرطوم  اور اس کے ارد گرد کے علاقوں  شمالی خرطوم اور اومدرمان شہر  میں شدید جھڑپیں ہوئیں جس کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک ہوئے۔
سوڈان کی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق صرف اومدرمان شہر میں ہونے والے فضائی حملوں میں 22 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے۔ سوڈانی تنازعے کے دونوں فریقوں کے درمیان حالیہ جھڑپوں میں  اومدرمان شہر  شدید متاثر ہوا ہے ۔ 8 جولائی کو ، تنازعے کے دونوں فریقوں نے اومدرمان شہر کے مشرق میں واقع  قومی ٹیلی ویژن کی عمارت اور شمالی خرطوم اور اومدرمان شہر کو ملانے والے حفایا پل پر شدید جھڑپیں کیں۔سوڈانی مسلح افواج  نے دعویٰ کیا  کہ دن بھر کے آپریشن کے دوران ریپڈ سپورٹ فورس کے 20 ارکان ہلاک اور متعدد جنگی گاڑیاں تباہ کردی گئیں۔سوڈانی مسلح افواج کے مطابق دارالحکومت  اور اس کے ارد گرد کے علاقوں میں کلیئرنس آپریشن جاری ر ہے گا ۔
سوڈان میں مسلح تصادم تقریبا تین ماہ سے جاری ہے اور دارالحکومت سمیت کئی علاقوں میں یہ لڑائی شہری مراکز اور رہائشی علاقوں تک پھیل گئی ہے جس  سے  بڑی تعداد میں شہری ہلاکتیں ہوئی ہیں۔