یوکرین کو کلسٹر گولہ بارود کی فراہمی کا امریکی اقدام 'پاگل پن' ہے: اطالوی سینیٹر

2023/07/09 17:31:34
شیئر:

8 جولائی کو اطالوی سینیٹر جوزیپ ڈی کرسٹو فارو نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا کہ یوکرین کو کلسٹر گولہ بارود فراہم کرنے کا امریکی اقدام"پاگل پن " ہے  اور یہ امن کے لئے بہتر نہیں ہو گا ۔

 ڈی کرسٹوفرو کے مطابق  زیادہ طاقتور ہتھیاروں کی فراہمی صرف ہلاکتوں میں اضافہ کرے گی  اور کشیدہ  صورتحال میں  اضافے کا باعث بنے گی  اور یہ جنگ کو ختم نہیں کرسکتی۔  اطالوی سینیٹر نے مزید لکھا کہ بین الاقوامی برادری کو جنگ بندی اور مذاکرات کو فعال طور پر فروغ دینا چاہئے تاکہ دنیا کو کھائی میں گرنے سے روکا جاسکے۔