فوکوشیما جوہری آلودہ پانی کے سمندر میں اخراج کے خلاف جاپانی شہریوں کی تنظیم اور جنوبی کوریا کی حزب اختلاف جماعتوں کے ارکان کی احتجاجی ریلی

2023/07/10 16:05:40
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 10 جولائی کو  جاپانی شہریوں کی تنظیم اور جنوبی کوریا کی حزب اختلاف جماعت کے ارکان پر مشتمل افراد نے ٹوکیو میں جاپانی وزیر اعظم کی سرکاری رہائش گاہ کے سامنے احتجاج کیا اور جاپانی حکومت اور ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی کی جانب سے فوکوشیما ڈائیچی نیوکلیئر پاور پلانٹ سے آلودہ پانی کے سمندر میں اخراج کی شدید مخالفت کی۔
یون ہاپ نیوز ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا کی حزب اختلاف جماعتوں کے ارکان پارلیمنٹ  ٹوکیو میں 10 سے 12 جولائی تک فوکوشیما جوہری آلودہ پانی کے سمندر میں اخراج کے خلاف مظاہروں اور دیگر احتجاجی  سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے ۔اطلاعات کے مطابق  10  جولائی کو جاپانی وزیر اعظم کی سرکاری رہائش گاہ کے سامنے احتجاجی ریلی  کے بعد جنوبی کوریا کا  اپوزیشن پارلیمانی گروپ جاپان میں آئی اے ای اے کے علاقائی دفتر کا دورہ کرے گا اور جاپانی پارلیمنٹ کے سامنے بھی مظاہرہ کرے گا۔ 11 جولائی کو  اپوزیشن کا پارلیمانی گروپ جاپان کے ارکان پارلیمنٹ کے گروپ کے ساتھ ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کرے گا جس میں جوہری آلودہ پانی کے سمندر میں اخراج  کی مخالفت کی جائے گی اور  12  جولائی کو پارلیمانی گروپ ایک پریس کانفرنس منعقد کرے گا جس کے بعد ایک ریلی بھی نکالی جائے گی ۔