چینی صدر شی جن پھنگ کی شوکت مرزیوف کو ازبکستان کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

2023/07/10 16:07:24
شیئر:

چینی صدر شی جن پھنگ نے 10 جولائی کو شوکت  مرزیوف کو ازبکستان کا  صدر منتخب ہونے پر مبارکباد د ی ۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ حالیہ برسوں میں ہماری مشترکہ قیادت میں چین اور ازبکستان کے تعلقات نے نمایاں ترقی کی ہے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو جامع طور پر مضبوط کیا گیا ہے۔  شی جن پھنگ نے کہا کہ و ہ  دونوں ممالک  اور ان کے سربراہان کے درمیان  تعلقات اور ذاتی دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ نو منتخب  ازبک صدر کے ساتھ مل کر چین-ازبکستان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی مسلسل ترقی کو فروغ دینے اور چین-ازبکستان مشترکہ مستقبل  اور  ہم نصیب معاشرے  کی تعمیر میں نئی تحریک پیدا کرنے کے لیے تیار  ہیں ۔