امریکہ روس یوکرین تنازع میں کلسٹر گولہ بارود کا استعمال نہ کرے، کمبوڈیا کے وزیر اعظم ہن سین

2023/07/10 10:04:37
شیئر:

 

امریکہ کی جانب سے یوکرین کو کلسٹر گولہ بارود کی فراہمی کے اعلان کی خبروں کے جواب میں کمبوڈیا کے وزیر اعظم ہن سین نے 9 تاریخ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر پوسٹ کرتے ہوئے امریکہ اور یوکرین سے مطالبہ کیا کہ وہ روس یوکرین تنازع میں کلسٹر گولہ بارود کا استعمال نہ کریں کیونکہ اس کے اصل شکار عوام ہوں گے۔ہن سین نے نشاندہی کی کہ 20ویں صدی کے اوائل میں ، امریکہ نے کمبوڈیا پر بہت سے کلسٹر گولہ بارود گرائے تھے۔ کمبوڈیا کو یہ گولہ بارود صاف کرنے میں تاحال 50 سال سے زیادہ کا عرصہ لگ چکا ہے اور ابھی بھِی جاری ہے جو ایک "تکلیف دہ تجربہ" ہے۔ ہن سین نے کہا کہ کلسٹر گولہ بارود کا استعمال آبادی کے لئے  سنگین خطرہ پیدا کرے گا۔