امریکہ کی جانب سے دوسرے ممالک کو کلسٹر گولہ بارود کی فراہمی جرم کے مترادف ، پاکستان چائنا انسٹیٹیوٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کا انٹرویو

2023/07/10 10:10:05
شیئر:

 

پاکستان ۔ چائنا  انسٹیٹیوٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مصطفیٰ حیدر سید  نے چائنا میڈیا گروپ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ کلسٹر گولہ بارود عام شہریوں کی حفاظت کے لیے سنگین خطرہ ہے۔امریکہ  دوسرے ممالک کو کلسٹر گولہ بارود فراہم کرتا ہے۔ یہ بالکل جرم کے مترادف ہے۔

مصطفیٰ حیدر سید نے مزید کہا کہ اس معاملے کا تعلق محض یوکرین اور روس سے نہیں ہے ۔جب کسی ملک یا تنظیم کی جانب سے  دوسروں کو  کلسٹر گولہ بارود فراہم کیے جاتے ہیں تو یہ بات انسانی حقوق ، خواتین ، بچوں اور معصوم عام شہریوں کی جان سے تعلق رکھتی ہے۔ امریکہ کی جانب سے دوسرے ممالک کو کلسٹر گولہ بارود  کی فراہمی نہ صرف امریکی قانون بلکہ بین الاقوامی قانون کی بھی خلاف ورزی ہے۔