شمالی بھارت میں مون سون کی شدید بارشوں سے سیلاب کا سامنا

2023/07/10 10:11:36
شیئر:

حالیہ دنوں شمالی بھارت میں مون سون کی شدید بارشوں کے نتیجے میں سیلاب کا سامنا ہےاور  لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات پیش آئے، جن کے نتیجے میں کم از کم 15 افراد جاں بحق ہوگئے۔

مقامی وقت کے مطابق نو تاریخ کو بھارت کے دارالحکومت نیو دہلی میں شدید بارش ہوئی۔ کچھ علاقوں میں سٹرکوں پر پانی کھڑا رہنے اور سیلاب کی وجہ سے ٹریفک عارضی طور پر معطل ہوگئی۔

شمالی بھارت کے دیگر علاقوں میں شدید بارشوں کی وجہ سے متعدد دریاوں میں سیلابی صورتحال دیکھی گئی اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات رونما ہوئے۔مقامی میڈیا کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں  میں شمالی بھارت کی چھ ریاستوں میں کم ازکم  15 افراد جاں بحق ہوئے۔

بھارت میں محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند دنوں میں شمالی بھارت کے بیشتر علاقے میں بارش ہوگی۔