متعلقہ فریقین یوکرین بحران کو مزید خراب نہ کریں، چینی وزارت خارجہ

2023/07/10 16:26:38
شیئر:

چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے 10 تاریخ کو  پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ چین نے نوٹ کیا ہے کہ یوکرین کو  کلسٹر گولہ بارود کی فراہمی کے حوالے سے امریکہ کے فیصلے نے بین الاقوامی برادری میں وسیع پیمانے پر تشویش پیدا کی ہے اور کئی ممالک نے واضح طور پر اس پر اپنے اعتراضات کا اظہار  بھی کیا ہے۔  ترجمان نے کہا کہ کلسٹر گولہ بارود کی غیر ذمہ دارانہ منتقلی انسانی مسائل پیدا کرسکتی ہےاور انسانی خدشات اور  سلامتی کی جائز  ضروریات کو متوازن کرتے ہوئے کلسٹر گولہ بارود کی منتقلی کو احتیاط اور تحمل کے ساتھ  عمل میں لانا  چاہئے. 
ماؤ نینگ نے نشاندہی کی کہ چین ہمیشہ یہ سمجھتا ہے کہ بات چیت اور مذاکرات ہی یوکرین بحران کا  واحد قابل عمل طریقہ ہے۔  انہوں نے کہا کہ متعلقہ فریقوں کو کشیدگی بڑھانےاور یوکرین بحران کو مزید خراب کرنے سے گریز کرنا چاہیئے۔