انسانی حقوق کونسل میں چینی نمائندے کا ایک بار پھر جاپان پر سمندر میں جوہری آلودگی اخراج کا منصوبہ ترک کرنے پر زور

2023/07/11 10:44:43
شیئر:

10 جولائی کو چینی وفد نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 53 ویں اجلاس میں جاپان کی  انسانی حقوق کی جائزہ رپورٹ کے جائزے کے دوران ایک بار پھر جاپان پر زور دیا کہ وہ سمندر میں جوہری آلودہ پانی چھوڑنے کے اپنے منصوبوں کو روک دے۔

چینی نمائندے نے نشاندہی کی کہ اقتصادی لاگت کے پیش نظر جاپان نے بین الاقوامی برادری کے خدشات اور مخالفت کو نظر انداز کرتے ہوئے جوہری آلودہ پانی کو سمندر میں چھوڑنے اور بحر الکاہل کو "سیور روٹ" کے طور پر استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔آئی اے ای اے کی رپورٹ  سے قطع نظر ،  آئندہ 30 سالوں تک جاپان بحر الکاہل میں لاکھوں ٹن فوکوشیما کے آلودہ پانی کے مسلسل اخراج کو تبدیل نہیں کرے گا۔ چین ایک بار پھر جاپان پر زور دیتا ہے کہ وہ جوہری آلودہ پانی سمندر میں چھوڑنے کے اپنے منصوبے کو روک دے۔