چینی نمائندے کی انسانی حقوق کونسل میں مسئلہ فلسطین پر چین کے موقف کی وضاحت

2023/07/11 10:01:32
شیئر:

چینی وفد نے 10 تاریخ کو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 53 ویں اجلاس میں مسئلہ فلسطین پر چین کے موقف کی وضاحت کی۔

چین کے نمائندے نے نشاندہی کی کہ مسئلہ فلسطین ایک طویل عرصے سے  حل طلب مسئلہ ہے۔ طویل قبضے اور مسلسل بدامنی نے فلسطین کی معاشی اور سماجی ترقی اور فلسطینی عوام کے انسانی حقوق  کےتحفظ کو شدید متاثر کیا ہے۔ حال ہی میں مقبوضہ فلسطینی علاقے کی صورتحال میں  کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ چین نے ایک بار پھر آباد کاری کے حوالے سے تمام سرگرمیوں کو ختم کرنے، مقبوضہ علاقوں میں صورتحال میں یکطرفہ تبدیلیوں کے خاتمے اور مقبوضہ علاقوں میں کشیدگی بڑھانے والے یکطرفہ اقدامات کے خاتمے پر زور دیا ہے۔

چینی نمائندے نے اس بات پر زور دیا کہ بین الاقوامی برادری فلسطین  کی ترقیاتی امداد اور انسانی امداد میں اضافہ کرے، فلسطینی عوام کے انسانی حقوق کے تحفظ کی حمایت کرے اور دو ریاستی حل کی بنیاد پر فلسطین اور اسرائیل کے درمیان امن مذاکرات کی جلد از جلد  بحالی کے لیے ٹھوس کوششیں کرے۔