نیٹو ایشیا بحرالکاہل خطے میں خلل ڈالنا چاہتا ہے ،سی ایم جی کا تبصرہ

2023/07/12 10:13:17
شیئر:

نیٹو سربراہ اجلاس 11تاریخ کو لتھوانیا میں منعقد ہوا۔ یوکرین کی صورتحال کے مرکزی موضوع کے علاوہ جاپان، جنوبی کوریا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے رہنماؤں نے مسلسل دوسرے سال اجلاس میں شرکت کی جس سے ایک بار پھر نیٹو کی "ایشیا پیسیفکائزیشن" کا معاملہ گرم ہو گیا۔ جاپانی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس کی مخالفت کی وجہ سے نیٹو کی جانب سے ایشیا میں پہلا رابطہ دفتر جاپان میں کھولنے کا منصوبہ، جس پر پہلے سربراہ اجلاس میں تبادلہ خیال ہونا تھا، موسم خزاں کے بعد  تک ملتوی کر دیا گیا۔ تاہم تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ امریکہ کی قیادت میں نیٹو کا ایشیا بحرالکاہل کے خطے میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کے ارادے میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

جنوری 2006  میں ، نیٹو میں اس وقت کی امریکی سفیر وکٹوریہ نولینڈ نے پہلی بار "عالمی شراکت داری" کا خیال پیش کیا ، جس میں نیٹو اور جاپان ، جنوبی کوریا ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے مابین ایسوسی ایشن میکانزم کے ذریعے نیٹو کے عالمی اثر و رسوخ کو بڑھانے کی کوشش کی گئی۔ سنہ 2022 میں "نیٹو نیو اسٹریٹجک کانسیپٹ" میں پہلی مرتبہ چین کا ذکر کیا گیا اور واضح طور پر چین کو ایشیا پیسیفکائزیشن کے عمل کو تیز کرنے کے بہانے کے طور پر ایک "نظامی چیلنج" کے طور پر دیکھا گیا۔

سرد جنگ کے بعد نیٹو نے مغربی اقدار کو استعمال کرتے ہوئے دوسرے ممالک کی سیاست اور اقدار کے نظام کو جبراً تشکیل دیا ہے، جس کے نتیجے میں گزشتہ صدی کی 90 کی دہائی میں یوگوسلاویہ کے ٹکڑے ٹکڑے ہونے، بوسنیا اور ہرزیگووینا میں خانہ جنگی اور کوسوو کا مسئلہ پیدا ہوا۔ مشرق وسطیٰ میں امریکہ کی قیادت میں نیٹو اتحادی افواج نے افغانستان ، عراق اور لیبیا پر حملے کیا جس سے مقامی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اگر نیٹو ایشیا بحرالکاہل کے خطے میں مداخلت کرتا ہے اور ایشیا بحرالکاہل ممالک کے داخلی سیاسی نظریات اور اقدار کو "مغربی" بناتا ہے تو یہ لامحالہ وسیع پیمانے پر مزاحمت کو جنم دے گا اور بحران اور افراتفری لائے گا۔

امریکہ کی زیر قیادت نیٹو ایشیا بحرالکاہل میں نام نہاد "یورپی تجربے" کو دہرانا چاہتا ہے، لیکن درحقیقت وہ ایشیا بحرالکاہل میں تقسیم اور محاذ آرائی کو دہرانا چاہتا ہے، اور دنیا بھر کے امن پسند لوگ اس سے یقیناً اتفاق نہیں کریں گے۔