نارڈ اسٹریم پائپ لائن دھماکے کے تحقیقاتی نتائج جلد از جلد منظر عام پر لا ئے جائیں ۔چینی نائب مندوب کی اقوام متحدہ میں اپیل

2023/07/12 15:56:32
شیئر:

اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب گینگ شوانگ نے 11 جولائی کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں نارڈ اسٹریم  پائپ لائن کے معاملے پر نظرثانی کے دوران اپیل کی ہے کہ  اس  دھماکے کی تحقیقات کے نتائج کو جلد از جلد منظر عام پر لایا جائے۔
گینگ شوانگ کا کہنا تھا کہ نارڈ اسٹریم پائپ لائن دھماکے کی تحقیقات متعلقہ ممالک کی جانب سے طویل عرصے سے جا رہی ہیں تاہم اس حوالے سے کوئی واضح بیان سامنے نہیں آیا۔انہوں نے کہا کہ تحقیقات میں تاخیر سے   ثبوت جمع کرنا اور سچائی معلوم کرنا  مشکل  ہوتا جائے گا جس سے شکوک و شبہات اور قیاس آرائیوں میں اضافہ ہو گا اور تحقیقاتی نتائج قابل اعتماد نہیں رہیں گے ۔ 
گینگ شوانگ نے اپیل کی کہ متعلقہ تحقیقات کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے۔روس نارڈ اسٹریم پائپ لائن دھماکے سے متعلق اہم فریقوں میں سے ایک ہے، اور کوئی بھی معروضی اور غیر جانبدارانہ تحقیقات روس کے ساتھ تبادلوں اور تعاون کے بغیر ممکن نہیں . انہوں نے  امید ظاہر کی کہ متعلقہ ممالک اس بات کو تسلیم کرکے  مثبت اقدامات اٹھائیں گے۔ گینگ شوانگ نے چین کے اس موقف کا  اعادہ کیا کہ  نارڈ اسٹریم پائپ لائن دھماکے کی جلد مکمل تحقیقات کے بعد مجرمان کو  قانون کے مطابق سزا دی جائے ۔  انہوں نے مزید کہا کہ چین مفید معلومات  کی فراہمی میں اقوام متحدہ کے سیکریٹریٹ کی حمایت اور اس معاملے پر توجہ برقرار رکھنے میں سلامتی کونسل کی حمایت کرتا ہے۔