امریکی ریاست کیلیفورنیا میں بے گھر افراد کی تعداد میں حکومتی اقدامات کے باوجود مسلسل اضافہ

2023/07/13 15:15:50
شیئر:

امریکی ریاست کیلیفورنیا بے گھر افراد  کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے  2018 سے 2022 تک17.5 بلین ڈالر خرچ  کر چکی ہے لیکن اس کے باوجود اسی مدت میں  ریاست  میں  بے گھر افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ۔  اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں سڑکوں پر رہنے والوں کا  نصف حصہ ریاست کیلیفورنیا میں موجود ہے۔ ملک بھر میں بے گھر افراد کی تعداد بڑھ رہی ہےلیکن کیلیفورنیا میں ہر سال کسی بھی دوسری ریاست کے مقابلے میں  اس تعداد میں سب سے زیادہ اضافہ ہوتا ہے ۔اس وقت یہ تعداد  170,000 سے زیادہ بے گھر  افراد ہیں ۔