سوڈان خانہ جنگی کے قریب ہے: اقوام متحدہ حکام

2023/07/13 15:56:16
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 12  جولائی  کو سوڈان کے لیے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندے اور اقوام متحدہ کے سوڈان ٹرانزیشنل انٹیگریٹڈ اسسٹنس مشن کے سربراہ وولک پرٹس نے کہا کہ سوڈان میں مسلح تنازع تقریبا تین ماہ سے جاری ہے اور یہ  خانہ جنگی کے قریب ہے۔ انہوں نے یہ  نشاندہی بھی  کی کہ سوڈان کے ہمسایہ ممالک  بھی اس تنازعے کی لپیٹ میں آسکتے ہیں  جو علاقائی جنگ کا باعث بن سکتا ہے۔ 
انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس اینڈ ریڈ کریسنٹ سوسائٹیز کے سوڈان دفتر کے ڈائریکٹر آپریشنز غلام محمد اعوان نے اسی روز کہا تھا کہ سوڈان میں مسلح تنازعے کے پھیلنے کے بعد صحت کے بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا ہے اور بہت سے طبی کارکنوں کی  حفاظت کو بھی شدید خطرات لاحق ہیں۔ اس وقت سوڈان کے شورش زدہ علاقوں  میں تقریبا 80 فیصد ہسپتال مکمل طور پر خدمات سے محروم ہیں اور  دارالحکومت خرطوم اور مغربی دارفور میں صحت کا نظام تباہی کے قریب ہے۔