گزشتہ سال دنیا بھر میں 783 ملین افراد بھوک کا شکار ہوئے، اقوام متحدہ کی رپورٹ

2023/07/13 10:02:32
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 12  تاریخ کو    اقوام متحدہ کے پانچ اداروں  بشمول اقوام متحدہ کی فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن، انٹرنیشنل فنڈ فار ایگریکلچرل ڈیولپمنٹ، اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن اور ورلڈ فوڈ پروگرام نے مشترکہ طور پر 2023  کے لیے  دنیا میں فوڈ سیکیورٹی اینڈ نیوٹریشن کی رپورٹ جاری کی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2022 میں دنیا بھر میں 783 ملین افراد بھوک کا شکار  رہے  جو 2019 کے مقابلے میں 122 ملین زیادہ ہیں۔
اقوام متحدہ کے پانچ اداروں نے خبردار کیا ہے کہ اگر  موجودہ صورتحال  پر قابو نہ پایا گیا تو دنیا 2030 تک بھوک کے خاتمے کے پائیدار ترقیاتی ہدف کو حاصل نہیں کر سکے گی۔