امریکی شہریوں پر افراط زر،بے گھری اور رہائش کی کمی ایک بھاری مالی بوجھ

2023/07/13 15:53:21
شیئر:

تقریبا ایک صدی سے، زیادہ تر امریکی خاندانوں کے لئے گھر کی ملکیت دولت کا سب سے بڑا ذریعہ رہا ہے جسے  مالی تحفظ  کے لیے اہم سمجھا جاتا ہے . لیکن چونکہ گھروں کی قیمتیں اور کرائے آسمان کو چھو رہے ہیں تو  بہت سے خاندان  گھر  خریدنے کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں۔ یوں تو یہ مسئلہ  تمام  طبقات کے  لئےسنگین ہے  لیکن سیاہ فام  اور ہسپانوی افراد  اس سے  خاص طور پر متاثر ہیں۔ یہاں تک کے کچھ لوگوں نے معاشی طور پر خطرناک اور  زیادہ مہنگے فنانسنگ  طریقو ں کا کا رخ کیا ہے، جیسے زمین کے معاہدے، لیز کی خریداری اور ذاتی جائیداد کے قرضے۔ تقریبا 36 ملین امریکیوں نے گھر خریدنے کے لئے اس طرح کے طریقہ کار کو استعمال کیا ہے. جب روایتی رہن کے طریقے  دستیاب نہیں ہوتے تو خریداروں کو  گھر کی ملکیت  کے بدلے قرض پیش کیا جاتا ہے لیکن اس کے نتیجے میں اکثر قرض لینے والے مالک ہونے کے اپنے مقصد کو حاصل نہیں کر پاتے ہیں۔رہائش کی کمی افراط زر اور بے گھری دونوں کا ایک بڑا محرک ہے، جس نے زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے امریکیوں پر بھاری مالی بوجھ ڈالا ہے۔