نیٹو سربراہی اجلاس کا اختتام، تنقید کا سلسلہ جاری

2023/07/13 10:41:28
شیئر:

ولنیئس میں نیٹو کا دو روزہ سربراہی اجلاس مقامی وقت کے مطابق 12 تاریخ کو اختتام پزیر ہوا۔ سربراہی اجلاس کے دوران، نیٹو نے توسیع پر اصرار کیا اور یوکرین کو ہمہ جہت مدد فراہم کرنے کا وعدہ کیا۔اجلاس نے ایشیا پیسیفک خطے میں گروہی محاذ آرائی کو ہوا دینے کی کوشش میں ایشیا پیسیفک کے چار ممالک کے رہنماؤں سے بھی ملاقات کی۔
سربراہی اجلاس کے اختتام سے قبل گروپ آف سیون اور یورپی یونین کے رہنماؤں نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا، جس میں یوکرین کو طویل مدتی سلامتی کی ضمانتیں فراہم کرنے کا وعدہ کیا گیا، جس میں بحری، بری اور فضائی جدید فوجی ساز و سامان کی فراہمی، یوکرینی فوج کو تربیت، انٹیلی جنس شیئرنگ اور سائبر دفاعی مدد وغیرہ شامل ہیں۔
یوکرین بحران پر نیٹو کی جانب سے مسلسل جلتی پر تیل ڈالنے والے اقدامات پر روس نے خبردار کیا ہے۔ روسی سلامتی کونسل کے وائس چیئرمین دمتری اناتولیوچ میدویدیف  نے گیارہ تاریخ کی شام کہا کہ نیٹو کی جانب سے یوکرین کے لیے فوجی امداد میں اضافہ تیسری جنگ عظیم کو نزدیک لانے کے مترادف ہے ۔ اس کے علاوہ نیٹو کے سربراہی اجلاس سے قبل کئی یورپی ممالک جیسے برطانیہ اور فرانس میں نیٹو کے خلاف مظاہرے پھوٹ پڑے۔
نیٹو کی"ایشیا پیسیفکائزیش" کوشش کی بعض رکن ممالک نے مخالفت کی۔ اطلاعات کے مطابق فرانس اور دیگر ممالک کی مخالفت کے باعث نیٹو کی جانب سے جاپان میں رابطہ دفتر قائم کرنے کی تجویز مسترد کر دی گئی۔