بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹیو کی مشترکہ تعمیر سے چین افریقہ روایتی دوستی کو فروغ ملا ہے، چین میں نائجیریا کے سفیر

2023/07/14 19:22:46
شیئر:

حال ہی میں چین میں نائجیریا کے سفیر بابا احمد جدا  نے چائنا میڈیا گروپ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ "بیلٹ اینڈ روڈ" انیشی ایٹیو نے چین اور نائجیریا اور چین اور افریقہ کے درمیان روایتی دوستی کو گہرا کیا ہے اور نائجیریا اس انیشی ایٹیو کی مشترکہ تعمیر سے ترقی کے مزیدمواقعوں کے حصول  کا منتظر ہے۔
  بابا احمد جدا، 2017 سے چین میں نائجیریا کے سفیرہیں ۔انہوں نے 2018 میں چین افریقہ تعاون فورم کے بیجنگ سربراہ اجلاس میں شرکت کی تھی اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو پر چین اورنائجیریاکے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط  کے وقت بھی موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ "بیلٹ اینڈ روڈ" انیشی ایٹیو مشترکہ ترقی کو فروغ دینے اور مشترکہ خوشحالی کے حصول کے لئے چین کی جانب سے پیش کیا گیا ایک اہم اقدام ہے اور ایک کھلے اور عملی تعاون کے پلیٹ فارم کی حیثیت سے اس سے افریقی ممالک کو فائدہ ہوا ہے۔سفیر نے کہا کہ چین اور نائجیریا اور چین اور افریقہ کے درمیان روایتی دوستی گہری ہوئی ہے۔
2021 کے اختتام تک 52 افریقی ممالک اور افریقی یونین بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ تعمیر کے لیے چین کے ساتھ تعاون کی دستاویزات یا مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط  کر چکی ہیں ۔