بنگلہ دیش میں پہلا جدید سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ پروجیکٹ مکمل

2023/07/14 17:08:51
شیئر:

13 جولائی کو بنگلہ دیش میں چینی کمپنی کا تعمیر کردہ  دشر گاندھی سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ پروجیکٹ مکمل ہوا۔ بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے تقریب میں شرکت کی اور کہا کہ  سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ مقامی دریاؤں اور ماحولیات کو بہتر بنانے اور ان کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرےگا، جس سے لاکھوں شہری مستفید ہوسکیں گے۔
یاد رہے کہ  اگست 2017 میں شروع ہونے والا دشر گاندھی سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ منصوبہ بنگلہ دیش کا پہلا ، سب سے بڑا  اور جدیدسیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ ہے، جو دارالحکومت ڈھاکہ میں روزانہ تقریبا 50 لاکھ افراد کے گھریلو سیوریج کو ٹریٹ کرسکتا ہے۔توقع ہے کہ یہ ڈھاکہ میں پانی کی آلودگی کی موجودہ صورتحال اور مقامی لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنائےگا۔