امریکہ بھر میں 111 ملین سے زائد افراد کو شدید گرم موسم کا سامنا

2023/07/14 10:45:35
شیئر:

امریکہ کے کئی علاقے اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ جنوب مغربی ریاست ایریزونا کے کچھ علاقوں میں درجہ حرات مسلسل کئی روز سے 43 سینٹی گریڈ سے بھی زائد ہے۔امریکی نیشنل ویدر سروس کی جانب سے بارہ تاریخ کو ملی اطلاع کے مطابق امریکہ بھر میں 111 ملین سے زائد افراد شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں جبکہ گرمی کی یہ لہر سولہ تاریخ تک جاری رہے گی۔