جزائر سلیمان کے وزیر اعظم کے دورہ چین کی اہمیت

2023/07/15 16:25:23
شیئر:

سولومن جزائر کے وزیر اعظم مانسیہ سوگاورے نے حال ہی میں چین کا دورہ کیا ۔یہ  2019 میں چین اور جزائر سلیمان کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد ان کا دوسرا دورہ ہے۔ چین کے دورے کے دوران دونوں فریقوں  نے باضابطہ طور پر نئے دور میں باہمی احترام اور مشترکہ ترقی کی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے تعلقات  قائم کرنے کا فیصلہ کیا۔
تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ مزکورہ فیصلہ بحرالکاہل کے جزائر  ممالک کے بارے میں چین کی طویل مدتی پالیسی کا ایک اعلیٰ درجے کا نچوڑ ہے، جس کا خلاصہ مساوی بقائے باہمی، جیت جیت تعاون، ثقافتی مشترکہ خوشحالی، اور جامع اور باہمی تعمیر کے کلیدی تصورارت سے کیا جا سکتا ہے۔ یہ خارجہ امور کے حوالے سے چین  کے اس اصول کی بھی عکاسی کرتا ہے جس پر چین نے ہمیشہ عمل کیا ہے ،یعنی بڑے  ہوں یا چھوٹے، تمام ممالک  کا باہمی احترام  کرنا چاہیے اور مساوات کے اصول پر عمل پیرا ہونا چاہیے۔ سوگاورے نے کہا کہ  چین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنا جزائر سلیمان کی طرف سے کیا گیا صحیح انتخاب ہے۔ چین بحرالکاہل کے جزائر  ممالک کی ضروریات کو بہت اہمیت دیتا ہے جو دیگر بڑے ممالک سے بالکل مختلف ہیں۔
اپنے دورے سے دو دن قبل سوگاورے نے برطانیہ سے جزائر سلیمان کی آزادی کی 45 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک تقریر میں کہا تھا کہ جزائر سلیمان قومی ترقی کو اولین ترجیح دیتے ہیں۔ چین کے دورے کے دوران ترقیاتی امور ان کی توجہ کا مرکز بنے۔ بیجنگ میں گلوبل شیئرڈ ڈیولپمنٹ ایکشن فورم کے افتتاحی  اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سوگاورے نے کہا کہ غربت کے خاتمے کے لیے معیاری انفراسٹرکچر کے ذریعے معاشی خود مختاری کی ضرورت ہے اور چین جزائر سولومن کا سب سے بڑا انفراسٹرکچر پارٹنر ہے۔
ستمبر 2019 میں جزائر سولومن نے باضابطہ طور پر ون چائنا پالیسی کی بنیاد پر چین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کیے۔ تقریباً چار سالوں سے ، جزائر سلیمان چین کے ساتھ تعلقات کی تیز رفتار ترقی سے فائدہ اٹھا رہا ہے۔ اس وقت چین جزائر سولومن کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار اور سب سے بڑا برآمدی مقام ہے، جو اس کی کل برآمدات کا دو تہائی ہے۔ ایک چین کے اصول پر عمل کرنا  جزائر سلیمان کے تمام حلقوں کا عمومی اتفاق رائے بن چکا ہے۔
دنیا ایک بڑا خاندان ہے اور ہر ملک کو ترقی کا حق حاصل ہے۔ اس سال بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کی 10 ویں سالگرہ ہے اور جزائر سلیمان نے 2035 کی ترقیاتی حکمت عملی بھی مرتب کی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان ڈوکنگ کو مضبوط بنانے سے انہیں ترقی اور بحالی اور طویل مدتی امن و استحکام حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ وزیر اعظم سوگاورے نے کہا کہ ان کا چین کا دورہ 'وطن واپسی' جیسا ہے۔ سچے دوستوں کو  اکثر ایک دوسرے  کی جانب  آنا جانا چاہیے۔