اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 53ویں اجلاس کا اختتام

2023/07/15 16:00:49
شیئر:

19 جون سے 14 جولائی تک جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا 53 واں اجلاس منعقد ہوا۔ وبائی امراض کے بعد کی مشکل بحالی اور ابھرتے ہوئے عالمی چیلنجوں کے پس منظر میں، ہیومن رائٹس کونسل، اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے مسائل پر بات کرنے کے بنیادی پلیٹ فارم کے طور پر، عالمی انسانی حقوق کی حکمرانی کی سمت کی رہنمائی کرتی ہے اور اسے تمام فریقین کی طرف سے بڑے پیمانے پر توجہ ملی ہے۔
 اس اجلاس میں، چینی وفد نے مختلف مسائل پر بات چیت میں گہرائی سے حصہ لیا، اور ترقی پذیر ممالک کے مشترکہ مفادات سے متعلق مسائل پر بات کرنے، اپنے موقف کو واضح کرنے، تجاویز اور خیالات پیش کرنے اور انصاف کا دفاع کرنے میں پہل کی۔اس کے علاوہ چین نے  اپنے کام میں  مثبت نتائج حاصل کرنے پر  عالمی برادری کی عمومی حمایت اور پذیرائی حاصل کی ہے۔
اجلاس کے دوران چینی وفد نے چین کے انسانی حقوق کے تصور، انسانی حقوق کے عمل اور عظیم کامیابیوں کو متعارف کروایا۔  اس کے ساتھ ہی،چین دوسرے ممالک کو انسانی حقوق کی ترقی  کی ایسی راہ پر چلنے کی ترغیب بھی دیتا ہے  جو نہ صرف زمانے کے رجحان کے مطابق ہے بلکہ ان ممالک کے اپنے قومی حالات کے مطابق بھی ہے۔