یوکرین کے کمانڈر انچیف کا روسی سرحد پر یوکرین کے حملے کا پہلا اعتراف

2023/07/16 15:57:30
شیئر:

یوکرین کی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف ویلری زلوزنی نے مقامی وقت کے مطابق 14 تاریخ کو واشنگٹن پوسٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے پہلی بار اعتراف کیا کہ یوکرین کی فوج نے روسی سرحد پر حملہ کیا۔ زلوزنی نے کہا کہ متعلقہ فوجی کارروائیوں میں یوکرین کے ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا اور اس میں مغرب کی طرف سے فراہم کردہ فوجی ساز و سامان شامل نہیں تھا۔اس سے قبل، مغربی ممالک نے یوکرین کو فراہم کیے جانے والے ہتھیاروں اور ساز و سامان پر پابندیاں عائد کی تھیں، جس کے تحت انہیں روسی سرزمین پر حملے کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا تھا۔ انٹرویو میں زلوزنی نے ایک بار پھر مغربی ممالک کی طرف سے  کروز میزائلوں اور F-16 لڑاکا طیاروں سمیت ہتھیاروں اور آلات کے مطالبے کو اٹھایا۔