نیٹو کی توسیع کو روک کر ہی ہم عالمی امن حاصل کر سکتے ہیں،امن پسند شخصیات

2023/07/16 15:26:11
شیئر:

1891 ء میں قائم ہونے والا انٹرنیشنل پیس بیورو دنیا کی پہلی بین الاقوامی امن تنظیموں میں سے ایک تھا۔ رائنر براؤن انٹرنیشنل پیس بیورو کے سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہیں۔ مقامی وقت کے مطابق 15 تاریخ کو انہوں نے سی ایم جی   کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ نیٹو کی توسیع کو روک کر ہی عالمی امن حاصل کیا جا سکتا ہے۔

براؤن نے یوکرین کو کلسٹر بموں کی فراہمی کے امریکی عمل کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے یوکرین کو کلسٹر بموں کی فراہمی میں یورپی ممالک کی رضامندی   یورپی سیاست کے خوفناک دوہرے معیار کو ظاہر کرتی ہے۔ وہ ایک طرف امن کی بات کرتے ہیں اور دوسری طرف اس کے برعکس عمل کرتے ہیں۔

براؤن کا ماننا ہے کہ چند روز قبل ہونے والے سربراہی اجلاس میں نیٹو ممالک کی جانب سے فوجی اخراجات میں اضافے کے عزم کے ساتھ ساتھ ایشیا بحرالکاہل کے خطے تک اپنے پنجے گاڑنے کا ارادہ رکھنے سے موجودہ کشیدہ سیکیورٹی صورتحال پر مزید دباؤ پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ نیٹو ایک دفاعی تنظیم ہونے کا دعویٰ کرتا ہے لیکن درحقیقت اپنے قیام سے ہی نیٹو کا مقصد حریفوں کو دبانا اور عالمی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ عالمی امن تبھی ممکن ہو سکے گا جب نیٹو کو توسیع جاری رکھنے سے روکا جائے گا۔