بحیرہ اسود کی بندرگاہوں سے زرعی مصنوعات کی برآمد سے متعلق معاہدہ حل طلب

2023/07/17 09:29:56
شیئر:


بحیرہ اسود کی بندرگاہوں سے زرعی مصنوعات کی برآمد سے متعلق معاہدہ 17 تاریخ کو ختم ہونے والا ہے ۔خبر رساں ایجنسی تاس نے 16 تاریخ کو ترک سفارت کاروں کا حوالے دیتے ہوئے اطلاع دی ہے کہ  معاہدے میں توسیع کا فیصلہ آخری لمحات میں کیا جائے گا۔ روسی صدر پیوٹن نے 15 جولائی کو جنوبی افریقہ کے صدر رامافوسا کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں کہا کہ روسی اناج اور کھاد کی برآمدات میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی شقوں پر اب تک عمل درآمد نہیں کیا گیا ہے۔ آر آئی اے نیوز نے 15 تاریخ کو بحیرہ اسود کی بندرگاہوں سے زرعی مصنوعات کی برآمد کے لئے مشترکہ رابطہ مرکز کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال 22 جولائی کو معاہدے پر دستخط کے بعد سے روسی کھادوں سے بھرا کوئی بھی جہاز بحیرہ اسود کی بندرگاہ سے نہیں نکلا ہے۔ روس نے بارہا اس بات پر زور دیا ہے کہ اگر روسی زرعی مصنوعات اور کھادوں کی برآمد میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے میں کوئی پیش رفت نہیں ہوتی ہے تو روس اس بات پر غور کرے گا کہ آیا بحیرہ اسود کی بندرگاہوں سے زرعی مصنوعات کی برآمد سے متعلق معاہدے میں توسیع جاری رکھنا ضروری ہے یا نہیں۔