امریکی شہری اپنے ملک میں جمہوریت کے حوالے سے بڑے پیمانے پر مایوسی کا شکار ہیں، اے پی

2023/07/17 15:19:04
شیئر:

ایسوسی ایٹڈ پریس(اے پی) اور  این او آر سی سنٹر فار پبلک کے ایک نئے سروے کے مطابق، امریکی شہریوں کی اکثریت ملک میں جمہوری نظام کے حوالے سے شدید مایوسی کا شکار ہے۔زیادہ تر امریکی بالغوں کا خیال ہے کہ امریکی قوانین اور پالیسیاں معاشی اور حکومتی اخراجات، اسلحے کی پالیسی، امیگریشن اور اسقاط حمل جیسے معاملات پر امریکیوں کی اکثریت کی خواہشات کی نمائندگی نہیں کرتی ہیں۔اکثریت کا ماننا ہے کہ کانگریس  جمہوری اقدار کو برقرار رکھنے میں قاصر رہی ہے۔