عراقی وزیر اعظم کا دورہ شام

2023/07/17 09:28:12
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 16 تاریخ کو عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی  نے دمشق میں شام کے صدر بشار الاسد کے ساتھ ملاقات میں  دوطرفہ تعلقات، سیاسی مشاورت ،معیشت اور تجارت، نقل و حمل اور صنعت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو بڑھانے اور مشترکہ طور پر انسداد دہشت گردی  پر بات چیت کی۔ سنہ 2011 میں شامی بحران کے آغاز کے بعد کسی عراقی وزیر اعظم کا شام کا یہ پہلا دورہ ہے۔
 بات چیت کے بعد دونوں فریقوں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔  صدر بشار الاسد نے کہا کہ خطے میں مثبت رجحان سامنے آیا ہے اور دونوں ممالک کو اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے عرب تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہیے۔عراقی وزیراعظم  سودانی نے کہا کہ عراق نے ہمیشہ شام کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے مغربی ممالک سے اپیل کی کہ وہ شام پر عائد یکطرفہ پابندیاں ختم کریں  کیوں کہ ان  پابندیوں نے شامی عوام کے مصائب میں اضافہ کیا ہے۔عراقی وزیر اعظم نے کہا کہ عراق فعال طور پر شام کی معیشت کی بحالی میں مدد کرے گا اور دہشت گردی کا مقابلہ کرنے اور پانی کی قلت سے نمٹنے میں شام کے ساتھ تعاون کرے گا۔