ایس اے ایف سے مذاکرات دوبارہ شروع ہوگئے ہیں، سوڈانی ریپڈ سپورٹ فورس

2023/07/18 09:27:20
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 17 جولائی کو سوڈانی ریپڈ سپورٹ فورس کمانڈر کے مشاورتی دفتر کے رکن مصطفی ابراہیم نے کہا کہ توقع ہے کہ ریپڈ سپورٹ فورس اور سوڈانی مسلح افواج اس ماہ کے آخر تک ایک جامع جنگ بندی کے  معاہدے پر پہنچ جائیں گی اور پھر سوڈان کے قومی بحران کو مکمل طور پر حل کرنے کے لیے مذاکرات اور جامع مصالحتی عمل شروع  کیا جائے گا ۔
مصطفی ابراہیم نے کہا کہ ریپڈ سپورٹ فورس اور سوڈانی مسلح افواج نے سعودی بحیرہ احمر کے  شہر جدہ میں مذاکرات دوبارہ شروع کردیے ہیں اور آنے والے دنوں میں اہم اور مثبت پیش رفت متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریپڈ سپورٹ فورس ریاستی اقتدار منتخب حکومت کو منتقل کرنے کی حمایت کرتی ہے۔یاد رہے کہ رواں ماہ کی 15 تاریخ کو متعدد ذرائع ابلاغ نے سوڈانی حکومت کے ذرائع کے حوالے سے خبر دی تھی  کہ سوڈانی مسلح افواج کا ایک وفد سعودی عرب کے  شہر جدہ پہنچا ہے تاکہ ریپڈ سپورٹ فورس کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی تیاری کی جاسکے۔