جاپان میں تحفظ ماحول سے متعلق شخصیت کی جانب سے جوہری آلودہ پانی کے سمندر میں اخراج کی مخالفت جاری

2023/07/18 09:42:18
شیئر:


جاپان میں فوکوشیما دائیچی نیوکلیئر پاور پلانٹ میں ہونے والا جوہری حادثہ دنیا  کے بدترین جوہری حادثات میں سے ایک تھا۔ حال ہی میں ، جاپانی حکومت اور ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی نے بار ہا کہا کہ اس موسم گرما میں سمندر میں آلودہ پانی چھوڑنے کے منصوبے میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی  جب کہ فوکوشیما کے مقامی لوگ اس  اقدام پر اپنے عدم اطمینان اور مخالفت کا اظہار جاری رکھے ہوئے ہیں۔ 
فوکوشیما پریفیکچر کی غیر سرکاری ماحولیاتی تنظیم کی رکن چیو اوڈا نے کہا کہ فوکوشیما کی 70 فیصد نچلی سطح کی تنظیمیں سمندر میں آلودہ پانی کے اخراج کے خلاف ہیں ۔  انہوں نے کہا کہ جاپانی حکومت اور ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی  کا یہ تحریری  وعدہ  ہے کہ وہ ماہی گیری  سے متعلق پیشہ ور اور دیگر متعلقہ افراد کی رضامندی کے بغیر سمندر میں آلودہ پانی نہیں چھوڑیں گے اور  ہمیشہ اس وعدے کی پاسداری کریں گے لیکن اس کے باوجود وہ سمندر میں آلودہ پانی کے اخراج  کےمنصوبے پر عمل پیراہیں جو کسی جرم سے مختلف نہیں۔