18 جولائی کی سہ پہر صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ میں الجزائر کے صدر عبدالمجید تیبون
سے بات چیت کی، جو چین کے سرکاری دورے پر تھے۔
شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چین
چینی طرز کی جدیدیت کے ساتھ چینی قوم کی عظیم نشاۃ ثانیہ کو وسیع پیمانے پر فروغ
دے رہا ہے ، جبکہ الجزائر"نئے الجزائر" کی تعمیر کو فروغ دینے کی پوری کوشش کر رہا
ہے۔ چین روایتی دوستی کو آگے بڑھانے اور چین الجزائر جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی
ترقی کو فروغ دینے کے لئے الجزائرکے ساتھ کام کرنے کا خواہاں ہے۔
شی جن پھنگ نے
اس بات پر زور دیا کہ دونوں فریقوں کو ایک دوسرے کے بنیادی مفادات سے متعلق امور پر
ایک دوسرے کی حمایت کرنی چاہئے۔ چین قومی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کے
تحفظ میں الجزائرکی بھرپور حمایت کرتا ہے، الجزائرکو اپنے قومی حالات کے مطابق ترقی
کا راستہ اختیار کرنے میں مدد دیتا ہے اور الجزائرکے اندرونی معاملات میں بیرونی
قوتوں کی مداخلت کی مخالفت کرتا ہے۔ دونوں فریقین کو "بیلٹ اینڈ روڈ" جیسے اہم
تعاون کی دستاویزات پر عمل درآمد کے لئے مل کر کام کرنا چاہئے اور بنیادی ڈھانچے ،
پیٹروکیمیکل ، معدنیات ، زراعت ، ایرو اسپیس ، جوہری توانائی ، انفارمیشن اینڈ
کمیونیکیشن ، قابل تجدید توانائی اور دیگر شعبوں میں تعاون کو گہرا کرنا
چاہئے۔
صدر عبدالمجید تبون نے کہا کہ چین الجزائر کا سب سے اہم دوست اور شراکت
دار ہے۔الجزائر چین کی طرف سے طویل مدتی قابل قدر حمایت پر شکر گزار ہے، تائیوان
اور سنکیانگ جیسے بنیادی مفادات پر چین کے موقف کی بھرپور حمایت کرتا ہے، چین کے
عالمی ترقیاتی اقدام، عالمی سلامتی کے اقدام اور عالمی تہذیبی اقدام کی حمایت کرتا
ہے، اور "بیلٹ اینڈ روڈ" کی مشترکہ تعمیر میں فعال طور پر حصہ لینے، دو طرفہ جامع
اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے کے لئے تیار ہے۔ الجزائر اپنے ملک میں سرمایہ
کاری اور تعاون کے لئے چینی کاروباری اداروں کا خیرمقدم کرتا ہے، ایک اچھا کاروباری
ماحول فراہم کرنے کا خواہاں ہے، مزید چینی سیاحوں کو الجزائر کا سفر کرنے کے لئے
خوش آمدید کہتا ہے، اور مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو مضبوط بنانے اور چین کے ساتھ
عوامی تبادلوں اور تعاون کو گہرا کرنے کا خواہاں ہے۔ ہم ایک زیادہ کھلی اور جامع
دنیا کی تعمیر اور زیادہ منصفانہ اور معقول بین الاقوامی نظام کی تشکیل میں چین کے
کلیدی کردار کا شکریہ ادا کرتے ہیں، فلسطین جیسے علاقائی ہاٹ اسپاٹ مسائل کو
منصفانہ طور پر حل کرنے اور علاقائی امن و استحکام کو فروغ دینے میں چین کے تعمیری
کردار کو سراہتے ہیں اور بین الاقوامی اور علاقائی امور میں چین کے ساتھ قریبی
تعاون کے لئے تیار ہیں۔ الجزائر چین الجزائر اور چین افریقہ تعلقات کی ترقی کو
فروغ دینے میں چین عرب ریاستوں کے فورم اور چین افریقہ تعاون فورم کے اہم کردار کی
توثیق کرتا ہے اور دو طرفہ تعاون کو ایک نئی سطح پر لے جانے اور دونوں اطراف کے
عوام کو بہتر فائدہ پہنچانے کے لئے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں
ہے۔
مذاکرات کے بعد دونوں سربراہان مملکت نے زراعت، نقل و حمل، سائنس و
ٹیکنالوجی، ٹیلی کمیونیکیشن، پائیدار شہری ترقی، تجارت، ایرو اسپیس، توانائی، تعلیم
اور کھیلوں کے شعبوں میں باہمی تعاون کی متعدد دستاویزات پر دستخط کیے۔
دونوں
فریقین نے عوامی جمہوریہ چین اور عوامی جمہوری جمہوریہ الجزائر کا مشترکہ اعلامیہ
جاری کیا۔