کریمین پل پر حملہ احمقانہ جرم ہے،روسی صدر

2023/07/18 09:22:38
شیئر:


17 جولائی کو  روسی صدر ولاڈیمیر پیوٹن نے کریمین پل کی صورتحال پر ایک ویڈیو کانفرنس کی اور اسی دن علی الصبح کریمین پل پر ہونے والے حملے کی تفصیلی تحقیقات کا حکم دیا۔ پیوٹن نے کہا کہ جو کچھ ہوا وہ کیف حکومت کی طرف سے دہشت گردی کی ایک اور احمقانہ کارروائی ہے۔انہوں نے کہا کہ کریمین پل کو طویل عرصے سے فوجی نقل و حمل کے لئے استعمال نہیں کیا گیا.صدر پیوٹن نے کہا کہ  روس اس  حملے کا جواب دے گا اور وزارت دفاع  اس سلسلے میں تجاویز تیار کر رہی ہے۔

پیوٹن نے مزید کہا کہ دہشت گرد حملوں میں زخمی ہونے والے بچے اور اس کے  خاندان  کو  ضروری مدد فراہم کرنے کی ضرورت ہے جس کے لیے  کریمین پل کی جلد از جلد مرمت کی جانی ہے تاکہ ان لوگوں کو مدد فراہم کی  جا سکے جو اس پل کی بندش کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں۔