یوکرین کو کلسٹر بموں کی فراہمی امن کے منہ پر طمانچہ، اداریہ

2023/07/18 14:56:08
شیئر:

نیوز ویب سائٹ آساہی ڈاٹ کام نے اپنے اداریے میں یوکرین کو کلسٹر بموں کی فراہمی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اداریے میں کہا گیا ہے کہ کلسٹر بم جنگوں کے طویل عرصے کے بعد بھی شہری آبادی کے خطرے کا باعث رہتے ہیں۔ یوکرین کو کلسٹر ہتھیار فراہم کرنے کا امریکی فیصلہ بین الاقوامی برادری کی مرضی کے خلاف ہے، جو غیر انسانی ہتھیاروں کے خاتمے کے لیے سخت محنت کر رہی ہے۔ عالمی برادری  بائیڈن انتظامیہ پر زور دیتی ہے  کہ وہ اپنے متنازعہ اور اخلاقی طور پر قابل اعتراض فیصلے کو ختم کرے۔