دنیا ،گرمی کی شدید لہروں کے لئے تیارہو جائے ، عالمی ادارہ موسمیات

2023/07/19 10:17:56
شیئر:


عالمی ادارہ موسمیات نے 18 جولائی کو خبردار کیا ہے کہ دنیا کو بڑھتی ہوئی گرمی کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ عالمی ادارہ موسمیات نے اسی روز ایک بیان میں کہا  تھا  کہ شمالی نصف کرہ میں کئی مقامات پر رواں ہفتے شدید گرمی کی لہر آئے گی اور شمالی امریکا، ایشیا، شمالی افریقہ اور بحیرہ روم کے کچھ علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرجائے گا اور گرمی کا یہ موسم کئی روز تک جاری رہے گا۔
 عالمی ادارہ موسمیات  میں شدید گرمی کا مطالعہ کرنے والے سینئر مشیر جان نیرن نے اسی روز کہا کہ شہر کاری میں تیزی، شدید گرمی کے موسم میں اضافے اور آبادی کی عمر بڑھنے کے باعث  زیادہ درجہ حرارت کے  انسانی صحت پر خطرات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔