جوہری آلودہ پانی کے سمندر میں اخراج کی مخالفت میں جاپانی شہری گروہ کی ویب سائٹ

2023/07/19 10:20:11
شیئر:

جاپان اور دوسرے ممالک کے شہری ، جاپانی حکومت اور ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی کی جانب سے جوہری آلودہ پانی کو سمندر میں چھوڑنے کی مسلسل مخالفت کر رہے ہیں ۔ 17 تاریخ کو ایک شہری گرو ہ نے "فیوچر اوشن پروجیکٹ" کے نام سے ایک ویب سائٹ کا آغاز کیا جس پر گرافکس اور ویڈیوز کے ذریعے سمندر میں جوہری آلودہ پانی کے اخراج کی مخالفت کی جا رہی ہے ۔
جاپانی شہری گرو ہ " پیس فورم" کے ڈپٹی ڈائریکٹر ماساشی تانی نے کہا کہ آلودہ پانی میں موجود تابکار مادے انتہائی پیچیدہ ہیں اور سمندری حیاتیاتی ماحول، غذائی تحفظ اور انسانی صحت کو پہنچنے والے نقصانات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ  اس وقت جاپان میں کچھ معلومات عوام کے لیے گمراہ کن ہیں۔ماساشی تانی نے مقامی ماہی گیروں سے بات چیت اور جوہری حادثے کے اثرات کو سمجھنے کے لئے کئی بار فوکوشیما پریفیکچر کا سفر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے سمندر آپس میں جڑے ہوئے ہیں اور جوہری آلودہ پانی کا اخراج صرف جاپان کا مسئلہ  نہیں ہے اسی لیے جاپان کو  ہمسایہ ممالک  کو اس  کی وضاحت  دینی چاہیے۔ ماسا شی تانی نے کہا کہ  بحرالکاہل  جزائر کے کئی  ممالک بھی اس کے شدید مخالف ہیں  اور ہم سمجھتے ہیں کہ جاپانی حکومت نے اس معاملے میں اپنی   ذمہ داریوں کو پورا نہیں کیا لہٰذا ہم سمندر میں جوہری آلودہ پانی کے اخراج کے خلاف ثابت قدم رہیں گے۔