نیٹو کو روس یوکرین تنازع میں شامل نہیں ہونا چاہیئے، ہنگری کے وزیر خارجہ

2023/07/19 10:43:44
شیئر:


ہنگری کے وزیر خارجہ پیٹر سزجرتو نے حال ہی میں چائنا میڈیا گروپ کو  خصوصی انٹرویو میں کہا کہ نیٹو ،روس یوکرین تنازع کا فریق نہیں ہے، اس لیے اسے  تنازع کا حصہ بننے سے بچنے کے لیے اپنی پوری کوشش کرنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ہنگری اس بات کی مخالفت کرتا ہے کہ  یوکرین  نیٹو میں شامل ہو ۔ہنگری کے وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ، نیٹو کو چین مخالف یا  کسی گروپ مخالف تنظیم بنانے کے کسی بھی منصوبے  اور دنیا کو دو ٹکڑوں میں تقسیم کرنے کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ  اگر دنیا کو دو کیمپوں میں تقسیم کیا گیا تو یہ ہنگری کے لئےفائدہ مند نہیں  ہو گا  بلکہ ہنگری  سمیت  وسطی یورپ کے  عوام  کو  دنیا کے دو کیمپوں میں تقسیم ہو نے سے نقصان پہنچے گا۔