سوڈان تنازع پر فریقین کے درمیان مذاکرات میں پیش رفت

2023/07/20 09:34:33
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 19 جولائی کو سوڈانی وزارت خارجہ  کے مطابق  سعودی عرب کے شہر جدہ میں سوڈانی مسلح افواج اور ریپڈ سپورٹ فورس کی جانب سے جاری جنگ بندی  مذاکرات میں مثبت اشارے ملے ہیں اور توقع ہے کہ دونوں فریقین آنے والے دنوں میں طویل مدتی جنگ بندی معاہدے پر دستخط کریں گے۔
تاہم سوڈانی وزارت خارجہ نے یہ بھی کہا ہے کہ فریقین کے درمیان مذاکرات کی کامیابی کی پیشگی شرط یہ ہے کہ ریپڈ سپورٹ فورس اس وقت زیر قبضہ سویلین انفراسٹرکچر اور نجی گھروں سے نکل جائے اور بے گناہ شہریوں اور سوڈانی مسلح افواج کے قیدیوں کو رہا کرے۔