جوہری آلودہ پانی کے سمندر میں اخراج کے جاپانی منصوبے خلاف فلپائنی عوام کا احتجاج

2023/07/20 09:30:33
شیئر:

19 جولائی کو فلپائنی عوام نے  جوہری آلودہ پانی کے  سمندر میں  اخراج کے جاپانی منصوبے کے  خلاف فلپائن کی وزارت خارجہ کے سامنے احتجاج کیا۔ احتجاج کرنے والون کا کہنا تھا کہ جوہری آلودہ پانی کا سمندر میں اخراج نہ صرف جاپانی بلکہ سمندری وسائل پر زندہ رہنے والے  دیگر ممالک کے عوام کو بھی  کو نقصان پہنچا ئے گا ۔  ان افراد کا کہنا تھا کہ  وہ جاپانی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس  منصوبے کو فوراً ختم کیا جائے  کیوں کہ  اس کا اثر جاپان کے  پڑوسی ممالک پر بھی  پڑے گا۔ جاپان کے اس موقف پر کہ ٹریٹمنٹ کے بعد یہ پانی پینے اور دیگر استعمال کے قابل ہے،ان افراد کا کہنا تھا کہ  اگر ایسا ہے اور وہ اس حوالے سے سائنسی ثبوتوں پر یقین رکھتا  ہے  تو یہ پانی وہ  خود پینے اور دیگر ضروریات کے لیے استعمال کرے۔
مظاہرین نے فلپائن کی وزرارت خارجہ کو ایک درخواست پیش کی جس میں فلپائن کی حکومت پر زور دیا گیا ہے کہ وہ جاپانی حکومت کے اس منصوبے کی مخالفت کرے اور اس معاملے میں فلپائن کے ماہی گیروں کے حقوق و مفادات کو یقینی بنائے۔