نصف سے زیادہ امریکی شہری ، یوکرین کو کلسٹر گولہ بارود فراہم کرنے کے امریکی فیصلے کے خلاف ہیں ، سروے

2023/07/20 09:49:12
شیئر:

امریکی میڈیا "دی ہل" کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکہ کی کوئنی پیاک یونیورسٹی کے ایک سروے میں نصف سے زیادہ جواب دہندگان، امریکی حکومت کے یوکرین کو کلسٹر گولہ بارود فراہم کرنے کے فیصلے کے خلاف ہیں۔ 
سروے کے مطابق 51 فیصد جواب دہندگان امریکی حکومت کے اس فیصلے  کے  خلاف ہیں، 39 فیصد لوگ اس کے حق  میں  ہیں جب کہ  10 فیصد  افراد نے کہا کہ انہیں اس بارے میں علم نہیں۔ یہ سروے 13 سے 17 جولائی تک کیا گیا اور اس میں 2056 امریکی بالغ افراد کی رائے  شامل ہے ۔