چین عالمی ماحولیاتی حکمرانی میں کیسے زیادہ خدمات سرانجام دےسکتا ہے؟

2023/07/20 10:12:43
شیئر:

چین کی کمیونسٹ پارٹی کی 18 ویں قومی کانگریس کے بعد سے ، چین نے جہاں  ماحولیاتی تہذیب کی تعمیر میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں  وہیں انسان اور فطرت کے مابین ہم آہنگ بقائے باہمی کی جدیدیت کو تیز کرنے کی تجویز بھی  پیش کی ہے۔ گزشتہ سال حیاتیاتی تنوع سے متعلق کنونشن کے فریقوں کی کانفرنس کی صدارت کے دوران چین نے کھن منگ مونٹریال عالمی حیاتیاتی تنوع کے فریم ورک کی منظوری دی تھی۔ اس حوالے سے  ایک  غیر سرکاری تنظیم " کلائنٹ ارتھ " کی یورپی ماحولیاتی تحفظ ایسوسی ایشن کے ڈائریکٹر اور بیجنگ دفتر کے چیف نمائندے دمتری دی بوئر نے کہا کہ اس نئے فریم ورک نے عالمی حیاتیاتی تنوع کی حکمرانی میں نہایت اہم خدمات سرانجام دی ہیں۔