امریکہ اور جنوبی کوریا کے "نیوکلیئر مشاورتی گروپ" کے اجلاس اور جنوبی کوریا میں امریکی اسٹریٹجک جوہری آبدوزوں کے داخلے پر شمالی کوریا کی سخت مذمت

2023/07/21 11:26:46
شیئر:

کورین سینٹرل نیوز ایجنسی کے مطابق، شمالی کوریا کے وزیر دفاع Kang Sun Namنے  ایک بیان جاری کیا، جس میں 18  جولائی  کو "نیوکلیئر مشاورتی گروپ" کا اجلاس بلانے پر امریکہ اور جنوبی کوریا کی مذمت کی گئی، اور اس بات پر زور دیا گیا کہ بوسان کی بندرگاہ میں  40 سال سے زائد کے عرصے میں  پہلی بار امریکی اسٹریٹجک جوہری آبدوز کا داخلہ، جزیرہ نما کوریا میں اسٹریٹجک جوہری ہتھیار کی تعیناتی ہے جو شمالی کوریا کے لیے "سب سے زیادہ واضح اور براہ راست" جوہری خطرہ ہے۔ 

بیان میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ امریکہ اور اس کے پیروکاروں کی فوجی مداخلت کی وجہ سے جزیرہ نما کوریا میں فوجی سلامتی کی صورتحال میں بنیادی تبدیلیاں آئی ہیں۔ شمالی کوریا کے وزیر قومی دفاع نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ "اسٹریٹجک جوہری آبدوزوں سمیت اسٹریٹجک اثاثوں کی تعیناتی  ،شمالی کوریا کی جانب سے جوہری طاقت کی پالیسی میں بیان کردہ جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی شرائط کو پورا کر سکتی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا کی مسلح افواج ذمہ داری کے ساتھ قومی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور بنیادی مفادات کا تحفظ کریں گی۔