14 عراقی بینکوں پر امریکی ڈالر میں تجارت پر امریکی پابندی کے حوالے سے عراق کے مرکزی بینک کا بیان

2023/07/21 10:07:34
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق، 20 جولائی کی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ نے 14 عراقی بینکوں پر ڈالر کے لین دین پر پابندی لگا دی ہے جس کے حوالے سے عراق کے مرکزی بینک نے ایک بیان جاری کیا  کہ ان بینکوں کا ڈالر کا لین دین عراق کی کل زرمبادلہ کے لین دین کا صرف 8 فیصد ہے۔ عراق کے مرکزی بینک نے یہ بھی کہا کہ ڈالر میں تجارت کرنے پر پابندی والے بینکوں کو عراقی بینکاری نظام میں تمام سرگرمیاں دینار میں کرنے کی مکمل آزادی ہے اور انہیں ڈالر کے علاوہ دیگر کرنسیوں میں بین الاقوامی لین دین کرنے کا حق بھی  حاصل ہے۔
وال اسٹریٹ جرنل نے امریکی حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ امریکی محکمہ خزانہ اور نیویارک فیڈرل ریزرو نے 14 عراقی بینکوں پر امریکی ڈالر کے لین دین پر پابندی لگا ئی ہے ۔یہ اقدام ایران سمیت مشرق وسطی  کے دیگر پابندی والے  ممالک کو  امریکی ڈالر  کی منتقلی کے اقدامات  کے خلاف   کریک ڈاؤن  کا حصہ ہے۔