ہانگ جو، ایک بہتر ایشیا کے لئے

2023/07/21 17:40:14
شیئر:

19 ویں ایشین گیمز 23 ستمبر سے 8 اکتوبر تک چین کے صوبہ زے جیانگ کے شہر ہانگ جو میں منعقد ہوں گی۔ ایشیائی ایتھلیٹس اس مشہور شہر میں جمع ہوں گے جہاں تاریخ، ثقافت، ماحولیاتی تہذیب اور جدت طرازی کا حسین امتزاج موجود ہے۔ 5,000 سال پر محیط یہ شہر آنے والے ایشیائی کھیلوں کے ایونٹس کا بھرپور گرم جوشی اور کھلے دل کے ساتھ خیرمقدم کرنے کے لیے تیار ہے۔