اقوام متحدہ کا یوکرین کی جانب سے کلسٹر میونیشن کے استعمال پر تشویش کا اظہار

2023/07/22 16:18:59
شیئر:

امریکی نیشنل سکیورٹی  کونسل کے اسٹریٹجک کمیونیکیشن کوآرڈینیٹر جان کربی نے  20جولائی کو کہا کہ یوکرین سے ملی ابتدائی اطلاع کے مطابق یوکرین کلسٹر میونیشن کا استعمال کررہا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے اس حوالے سے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اس سے قبل یوکرین میں تعینات اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر برائے انسانی امور کے ترجمان ساویانو ایبریو  نے کہا تھا کہ کلسٹر میونیشن عام شہریوں کے لئے شدید نقصان دہ ہے۔ روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارووا بھی کئی مرتبہ عام شہریوں کے لیے کلسٹر میونیشن کے نقصانات پر زور دیتی رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کا یہ عمل روس- یوکرین  کے تصادم کو مزید توسیع دےگا۔